پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ کا آج آغاز کیا جائیگا

پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ کا آج آغاز کیا جائیگا
پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبےکا آغازکریں گے۔10 سے زیادہ سائٹس کا منصوبے کے آغاز کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔ منصوبے کے آغاز کی بڑی تقریب رائیونڈمیں ہو گی جس میں وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔یہ اسکیم پنجاب کے چھوٹے شہروں اورقصبوں میں رہنے والے کم آمدنی والے افراد کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس منصوبے کو حکومت پنجاب اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک کے ساتھ عملی شکل دی جارہی ہے۔چھوٹی رہائشی کالونیاں، جن میں زیادہ تر 100 سے 500 ہاؤسنگ یونٹ شامل ہیں، پنجاب کے نواحی شہروں اور قصبوں کے مضافاتی علاقوں میں تعمیر کی جائیں گی۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ذریعہ زمین انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پنجاب کے 35 اضلاع میں 133 سائٹس کی پیش کش کی ہے۔حکومت پنجاب پہلے مرحلے کی سائٹس کے لئےمقامات پر لینڈاور انفراسٹرکچر ڈویلپمینٹ کے کاموں کے لئے فنڈز مہیا کررہی ہے۔ وفاقی حکومت ہر ہاؤسنگ یونٹ کے لئے سبسڈی فراہم کررہی ہے اور وزیر اعظم کی مارک اپ سبسڈی اسکیم کے مطابق مارٹگیج کا انتظام بھی کررہی ہے۔ایف ڈبلیو او اور این ایل سی ان سائٹس کو تیار کریں گے اور چھوٹے ہاؤسنگ یونٹ (3.5 مرلہ) تعمیر کریں گے۔ ان سائٹوں میں توسیع کی گنجائش ہے جس کی بدولت بعد میں ان مقامات پر مزید 4000 مکانات شامل کیے جاسکتے ہیں۔توسیع پذیر منصوبہ ہونے کی وجہ سے، اس منصوبہ کوبعد میں پنجاب کی تمام 143 تحصیلوں تک مرحلہ واربڑھایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان چنیوٹ، ڈی جی خان، چونیاں، خانیوال، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، جلال پور پیر والا اور سرگودھا میں سائٹس پر ورچوول طور پر کام کا آغاز کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔