(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ پاکستان گزشتہ شب سویلین تنصیبات پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے، پاکستان اپنے اماراتی بہن بھائیوں اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بہت ضروری ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جنگ بندی پر عملدرآمد سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کے لئے نہایت ضروری ہے۔