ٹرمپ کی رواں ماہ موت کی پیشگوئی!AI سے بنی تصویر میں کتنی حقیقت؟

ٹرمپ کی رواں ماہ موت کی پیشگوئی!AI سے بنی تصویر میں کتنی حقیقت؟
کیپشن: ٹرمپ کی رواں ماہ موت کی پیشگوئی!AI سے بنی تصویر میں کتنی حقیقت؟

ویب ڈیسک: رواں سال 20 جنوری کو اپنی دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رواں ماہ موت کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے دنیا بھر میں تہکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہورزمانہ کارٹون کریکٹر سمپسن سیریز سے مشابہہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے بنایا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں امریکی صدر سے مشابہہ شخص کی اچانک موت دکھائی گئی ہے۔ اے آئی سے بنائی گئی تصویر میں ٹرمپ کارٹون کیریکٹر کو تابوت میں دکھایا گیا ہے۔اس کلپ میں امریکی صدر کی موت کی تاریخ 12 اپریل 2025 درج ہے۔ 

تاہم کارٹون سیریز کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وائرل ویڈیو کا سمپسن سیریز سے تعلق نہیں۔

میٹ سالمن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کلپ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور گرافکس ایفیکٹ سے بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News