فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ

فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: فخر زمان کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر فخر زمان نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کیا تھا، تاہم اب ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹی 20 کرکٹ کو مثبت انداز میں جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اپنے کیریئر کا اختتام بہترین انداز میں کرنے کے خواہاں ہیں۔

Watch Live Public News