ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روز کے لیے رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں صرف ایک روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 328 روپے 56 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔