اسلام آباد:مسجد کے گیٹ پر خودکش دھماکا، 31 افراد شہید،متعدد زخمی

اسلام آباد:مسجد کے گیٹ پر خودکش دھماکا، 31 افراد شہید،متعدد زخمی
کیپشن: اسلام آباد امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد کے گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

دھماکے کے باعث مسجد سے ملحقہ گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ آئی جی اسلام آباد نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ زخمیوں کو پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے خصوصی طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News