(ویب ڈیسک)پاکستانی بلے باز سمیر منہاس نے انڈر 19کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا بھارتی کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کے اوپنر سمیر منہاس نے آج یوتھ ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی ۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
سمیر منہاس نے یہ کارنامہ ہرارے میں پاکستان انڈر 19 اور میزبان زمبابوے کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں انجام دیا۔
پاکستانی بلے باز نے صرف 42 گیندوں پر تیز ترین سنچری مکمل کی۔ جو یوتھ ون ڈے کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بن گئی۔ سمیر منہاس نے زمبابوے کے خلاف فائنل میں 51 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
قبل ازیں یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے زمبابوے انڈر 19 کا 159 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کر کر کے ون ڈے ٹرائی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔