پی سی بی نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے مجوزہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دیئے، ذرائع

پی سی بی نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے مجوزہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دیئے، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے سیریز کے مجوزہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دیئے  ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے دو  مجوزہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوائے گئے ہیں ،26 اور 27 جنوری کی آمد اور 2 اور تین فروری کو روانگی کے ساتھ شیڈول بھجوائے گئے۔

سیریز کے  دو میچز بیک ٹو بیک جبکہ ایک میچ ایک دن کے وقفے سے تجویز کیا گیا ہے۔ تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے دو میچز ویک اینڈ پر ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  میچز 29 اور 31 جنوری اور یکم فروری کو ہونے کا امکان ہے  3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کااعلان رواں ہفتے ممکن ہے ۔

Watch Live Public News