آل راؤنڈر عماد وسیم ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

 آل راؤنڈر عماد وسیم ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستان چیمپیئنز نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اپنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوگا۔

فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ‘ہم عماد وسیم کا پاکستان چیمپیئنز میں خیرمقدم کرتے ہیں، ایک آل راؤنڈر جو جذبہ، تجربہ اور کارکردگی کا مجموعہ ہے۔’

36 سالہ عماد وسیم 36 سالہ اب تک394  ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور اس دوران 75  مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ٹی 20 کیریئر میں 4148  رنز بنائے جن میں 12  نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 365  وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی پاکستان چیمپئنز نے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں 6 ممالک، پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹارز شریک ہوں گے۔

پاکستان نے گزشتہ سال اس ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور رنرز اپ رہا تھا۔ فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 157  رنز کا ہدف دیا، جو بھارت نے 19.1  اوورز میں 5 وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا۔

Watch Live Public News