9 مئی  کیس: گوجرانوالہ اے ٹی سی  نے صنم جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

9 مئی  کیس: گوجرانوالہ اے ٹی سی  نے صنم جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

(ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  صنم جاویدکا4روزہ جسمانی ریمانڈدیکرپولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صنم جاویدکو 9مئی مقدمہ میں گوجرانوالہ کی  دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔   عدالت نے صنم جاویدکا4روزہ جسمانی ریمانڈدیکرپولیس کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ پولیس نے عدالت سے 13دن کے ریمانڈکی استدعاکی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو سرگودھا سے رہائی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ صنم جاوید کو گوجرانوالہ پولیس نے سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ صنم جاوید   گوجرانوالہ کینٹ کے 9 مئی کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔ان سے  مزید تفتیش کی جائے گی۔

Watch Live Public News