امریکی نشریاتی ادارےنے ایران کی امریکا کیخلاف جنگی کامیابیوں کی تصدیق کردی

امریکی نشریاتی ادارےنے ایران کی امریکا کیخلاف جنگی کامیابیوں کی تصدیق کردی
کیپشن: امریکی نشریاتی ادارےنے ایران کی امریکا کیخلاف جنگی کامیابیوں کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایران کی بعض جنگی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے جائزے سے پتا چلتا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اردن میں نصب جدید فضائی دفاعی نظام تھاڈ کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا، جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر اسی نظام کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

تحقیقاتی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود ریڈار چونکہ ایک عمارت کے اندر نصب تھا اس لیے اس کے نقصانات کا مکمل اندازہ لگانا ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ قطر میں نصب ابتدائی خبردار کرنے والے ریڈار نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے رابطہ نظام، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر مخالف فریق کے فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔

Watch Live Public News