ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہوگئی ہے جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت  4629 روپے  کے اضافے سے 3لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 54 ڈالر اضافے سے 3940 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News