لاہور (پبلک نیوز) بے نامی ٹرانزیکشن ایجوکیٹنگ اتھارٹی نے ملک بھر سے 49 بے نامی اثاثوں کے کیسز کا فیصلہ دے دیا۔
بے نامی بینک اکاونٹس ،مہنگی گاڑیاں، بے نامی جائیداد اور گمنام پلاٹس اور شئیرز شامل ہیں۔ بے نامی ٹرانزیکشن ایجوکیٹنگ اتھارٹی نے 15ارب 65 کروڑ روپے مالیت کے بے نامی اثاثے پر فیصلہ دیا ہے۔
ایف بی آر بے نامی زون کے مطابق اثاثے ڈکلیئر نہ کیے تو انہیں بیچ کرخزانے میں جمع کرا دیا جائے گا۔