پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا فضائی ٹریفک نظام جدید سے جدید تر بنانے کی جانب اہم قدم

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا فضائی ٹریفک نظام جدید سے جدید تر بنانے کی جانب اہم قدم

(ویب ڈیسک )پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کے فضائی ٹریفک نظام کو جدید ترین عالمی معیار پر لانے کے لیے ایک انقلابی پیشرفت کرتے ہوئے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر 10 ارب روپے کی لاگت سے جدید ایئر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس میگا ایئر نیویگیشن پروجیکٹ کے تحت دونوں بڑے ہوائی اڈوں کے کنٹرول ٹاورز اور نظام کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

10 ارب روپے مالیت سے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے لیے جدید ایئر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔منصوبے کے تحت سٹیٹ اف دی ارٹ ایئر ٹریفک مینجمنٹ اور وائس کمیونیکیشن سسٹم نصب کیاجائے گا ۔

ایئر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کے سلسلے میں ٹیکنیکل بڈ اوپننگ کی کاروائی مکمل کرلی گئی۔اگلے مرحلے میں ٹیکنیکل بڈ اوپننگ میں کوالیفائی کرنے والے بڈرز کی فنانشل بڈ اوپننگ کی جائے گی ۔

منصوبے کے تحت کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کے ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کئے جائیں گے ۔

ائیر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ وائس کمیونیکیشن و کنٹرول سسٹم بھی نصب ہوگا ۔ائیر نیویگیشن سروسز منصوبہ کے لئے تقریبا دس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News