یقین ہے کہ خدا امریکا کی مددکررہا ہے،ڈونلڈٹرمپ

یقین ہے کہ خدا امریکا کی مددکررہا ہے،ڈونلڈٹرمپ
کیپشن: یقین ہے کہ خدا امریکا کی مددکررہا ہے،ڈونلڈٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں انہیں یقین ہے کہ خدا امریکا کی مدد کر رہا ہے۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں خدا اچھا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ لوگوں کا خیال رکھا جائے، جبکہ موجودہ حالات خدا کو بھی پسند نہیں اور نہ ہی انہیں یہ صورتحال پسند ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اس جنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، تاہم ایسا بالکل نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ایران سے نکالے گئے ایک پائلٹ کی کہانی کو مذہبی تناظر میں بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ گڈ فرائیڈے کے روز ایران میں ایک طیارہ گرایا گیا، پائلٹ ہفتے کے دن ایک غار میں چھپا رہا اور اتوار کے روز اسے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ان کے مطابق اسے ایسٹر سنڈے کی صبح سورج طلوع ہونے کے وقت ایران سے باہر منتقل کیا گیا۔

وزیر دفاع نے اس واقعے کو ایک نئی زندگی ملنے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ کی واپسی پر پوری قوم خوشی منا رہی ہے۔

Watch Live Public News