محسن نقوی کا موٹرسائیکل ٹرانسفرفیس 1ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان

محسن نقوی کا موٹرسائیکل ٹرانسفرفیس 1ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: محسن نقوی کا موٹرسائیکل ٹرانسفرفیس 1ماہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں شہریوں کی موٹرسائیکل اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے فیس ایک ماہ کیلئے ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے یبان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے معزز شہریوں، وزیراعظم کے عوامی ریلیف اور سبسڈی کے اقدام کے تحت اسلام آباد میں موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کو ایک ماہ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News