طلبا کی موجیں! گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا امکان

طلبا کی موجیں! گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا امکان
کیپشن: طلبا کی موجیں! گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت اب تک یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہے کہ 15 اگست سے ختم ہونے والی گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کھولیں جائیں یا پھر چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمی شدت کے پیش نظر چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔ جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں جاری بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر چھٹیوں میں توسیع پر غور کر رہی ہے۔

Watch Live Public News