ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا ، پاکستان ، ترکیہ ،سعودیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط

 ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا ، پاکستان ، ترکیہ ،سعودیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط

(ویب ڈیسک)مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تینوں ممالک نے مشترکہ دفاع، علاقائی امن اور اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔مشترکہ دفاعی معاہدہ تاریخی برادرانہ تعلقات اور اسلامی یکجہتی کی بنیاد پر طے پایا۔

ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے ہر قسم کی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی اپنانے کا عزم کیا۔معاہدے میں دفاعی تعاون، انٹیلی جنس، تربیت اور اجتماعی دفاعی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس میں باہمی تعلقات، علاقائی سلامتی اور مشترکہ مفادات کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔تینوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں اجتماعی سلامتی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News