خواجہ سراؤں کا الگ پولنگ اسٹیشنز بنانےکامطالبہ

خواجہ سراؤں کا الگ پولنگ اسٹیشنز بنانےکامطالبہ
کیپشن: خواجہ سراؤں کا الگ پولنگ اسٹیشنز بنانےکامطالبہ

ویب ڈیسک: خواجہ سرا مرد پولنگ اسٹیشن میں جائیں گے یا خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں کہاں ووٹ کاسٹ کریں گے؟خواجہ سراوں نے الگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے الگ پولنگ اسٹیشن نہیں بنائے جاسکے،ملک بھر میں خواجہ سراوں ووٹرز کی تعداد3029ہے، پنجاب میں خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد 2200ہے،2018کی نسبت رجسٹرڈ ووٹرز خواجہ سراوں کی تعداد میں 11سو16کا اضافہ ہوا۔

ڈائریکٹر الیکشن کمیشن بابر ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ خواجہ سرا رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پنجاب میں ہے،خواجہ سراؤں ووٹرز کے اندارج کےلیے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News