اسلام آباد سانحہ کے بعد سکیورٹی اداروں کے ملک بھر میں آپریشنز

اسلام آباد سانحہ کے بعد سکیورٹی اداروں کے ملک بھر میں آپریشنز
کیپشن: اسلام آباد سانحہ کے بعد سکیورٹی اداروں کے ملک بھر میں آپریشنز

ویب ڈیسک: اسلام آباد خودکش دھماکا سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں سکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں آپریشنز شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کی شناخت یاسر ولد بہادر خان سے نام سے ہوئی ہے۔ جس کے بہنوئی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ خودکش بمبار کے بھائی کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار کا اہم سہولت کار نوشہرہ میں مارا گیا۔ سب سے اہم گرفتاری خود کش بمبار کی والدہ کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر اداروں نے پورے ملک میں آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔

Watch Live Public News