نئے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کا اعلان

نئے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کا اعلان
کیپشن: نئے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کا اعلان

ویب ڈیسک: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے واضح کیا ہے کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید کے موقع پر عوام کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کی چھپائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی شروع ہوگی، اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ سخت مانیٹری پالیسی کے معاہدے کی وجہ سے اس پر عمل درآمد محدود ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بیرونی قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے اب تک چھ ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News