ملاقات کا دن:عمران خان کو اڈیالہ جیل کس کی آمد کا انتظار،اہم خبرآگئی

ملاقات کا دن:عمران خان کو اڈیالہ جیل کس کی آمد کا انتظار،اہم خبرآگئی
کیپشن: ملاقات کا دن:عمران خان کو اڈیالہ جیل کس کی آمد کا انتظار،اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دن پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی رکن جیل نہیں پہنچا جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان  کمیٹی کی آمد کے حوالے سے جیل انتظامیہ سے بار بار پوچھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن ہے، عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان ملاقات کے لے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی رکن اڈیالہ جیل نہیں پہنچا، ملاقات کے دن مذاکراتی کمیٹی سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کی اطلاعات کی وجہ سے وکلا بھی ملاقات کے لیے نہیں آئے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی وکلاء نے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی درخواست دی تھی، جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آمد کے حوالے سے جیل انتظامیہ سے بار بار پوچھ رہے ہیں۔

Watch Live Public News