ویب ڈیسک: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے بھارت میں نیرج چوپڑا کا مقابلہ کرنے کا موقع ، کیا ارشدندیم بھارت میں ایکشن میں ہوں گے ؟
کیا بھارت ارشد ندیم کو جیولین کے ایونٹ کے لئے دعوت دے گا سوالات پیدا ہو گئے ؟ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا نے رواں برس انٹرنیشنل جیولین ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیاہے ، انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں ٹاپ 10 جیولین تھرور شرکت کریں گے
اے ایف آئی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے بعد ایونٹ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ ٹوکیو میں 13 سے 21 ستمبرتک شیڈولڈ ہے ۔
بھارت کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا بھی ایونٹ کےلئے تھرورز کو دعوت دیں گے ، ارشد ندیم کو دعوت دی جاتی ہے تو ارشد ندیم کے بھارت میں نیرج چوپڑا کا مقابلہ کرنے کا امکان پیدا ہوجائے گا
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ اور نیرج چوپڑا نے سلور میڈل جیتا تھا۔