ممکنہ مون سون بارشیں، لوگوں کو پانی سے نکالنے کی مشقیں

ممکنہ مون سون بارشیں، لوگوں کو پانی سے نکالنے کی مشقیں
کراچی ( پبلک نیوز) مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کراچی پولیس کی جانب سے لوگوں کو پانی سے نکالنے کی مشقیں کی گئیں۔ کراچی پولیس کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ عملی مظاہرہ کرنے منوڑہ پہنچ گیا۔ جہاں جدید سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ریسکیو یونٹ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی مظاہرہ کیا۔ مشقوں کے دوران جوانوں نے ڈوبنے والوں کو بچانے کے لیے چھوٹی کشتیاں لیں اور پانی میں کود گئے۔ ٹیم بارشوں میں چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ نشیبی علاقوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا تھا۔ کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔