ٹی 20ورلڈکپ:’پاکستان یہ میچ جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا‘،شعیب اختر

ٹی 20ورلڈکپ:’پاکستان یہ میچ جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا‘،شعیب اختر
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: امریکا سے شکست پر شعیب اختر بھی کھل کر بول پڑے۔ 

پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 48 سالہ شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ میچ دیکھا جائے تو پاکستان اسے جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ امریکی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم میں بھی شاہین اور عامر سمیت دیگر نے میچ بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں شروع سے ہی امریکا کی ٹیم حاوی رہی، یہ پاکستان کے لیے مایوس کن شکست تھی اور ایونٹ کا بھی یہ کوئی اچھا آغاز نہیں ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے 1999ء ورلڈ کپ کی تاریخ دوہرا دی جب پاکستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی‘۔ 

واضح رہے کہ 1999ء میں 50 اوورز کے ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 62 رنز سے ہرایا تھا۔                                                                                                                                                             

Watch Live Public News