(ویب ڈیسک )پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال تاہم نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہ ہوئے۔ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں پانچ سے دس جون تک پہلے ہی توسیع کی جا چکی۔
ذرائع وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ دو بڑی اتحادی جماعتوں کے مابین معاملات حل نہ ہونے کی صورت میں وفاقی بجٹ میں مزید تاخیر ممکن ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بی آئی ایس پی پروگرام کی تشکیل نو، ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض ہے،کے فور منصوبہ ،ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز نہ ملنا ،سکھر کراچی موٹر ویز کامنصوبہ وجہ تنازع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ حکومت صرف ایک صوبے کو فنڈز دے رہی ہے باقی تین کو فنڈز نہیں دیئے جارہے۔ایم-6 موٹروے تعمیر کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے لئے اولین ترجیح ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی ذرائع سے منصوبہ جات کی پی ایس ڈی پی میں شمولیت پر مصر ہے۔
بجٹ اجلاس سے قبل ایم-6 کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات اور منصوبہ بندی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات اور منصوبہ بندی کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا۔ سیکریٹری مواصلات سے ایم-6 منصوبے کی تعمیر، فنڈنگ پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلی گئی۔