(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کے دوران فارم45 فراہم نہ کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو فارم45 فراہم نہیں کئے جا رہے،ہمیں کہا جا رہا ہے آپ فی الحال نکل جائیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے ہیں، اب ماحول خراب نہ کیا جائے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔