امریکی صدر نے کینیڈا کو نشانے پر رکھ لیا، اہم مصنوعات پر ٹیرف لگانے کی تیاری

امریکی صدر نے کینیڈا کو نشانے پر رکھ لیا، اہم مصنوعات پر ٹیرف لگانے کی تیاری

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کینیڈا کی ڈیری اور لکڑی پر جوابی ٹیرف (Reciprocal Tariffs) عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ٹیرف پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں کی ہیں، منگل کو وسیع پیمانے پر نئے ٹیرف نافذ کیے، جس میں کئی ممالک کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ کینیڈا کی ڈیری اور لکڑی پر جمعہ تک ٹیرف نافذ کر سکتے ہیں، یہ فیصلہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے تازہ ترین اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے۔

 ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کا جواب دینا ضروری ہے، یہ ممکنہ ٹیرف کینیڈا کی معیشت پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں، خاص طور پر ڈیری اور لکڑی کی صنعتوں پر۔
  کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کی تجارتی پالیسیوں کو "بے وقوفانہ" قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی۔



Watch Live Public News