ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ بسیمہ میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آرنے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ “عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری شدت سے جاری رہے گا۔