ویب ڈیسک: ہمارے شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔
نائیک محمد عمران فیصل اور لانس نائیک محمد نعمان خان شہید کی پہلی برسی آج نہایت عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
نائیک محمد عمران فیصل اور لانس نائیک محمد نعمان خان شہید نے 07 مارچ 2025 کو آپریشنل ایریا ، باجوڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا۔
ہری پور کے رہائشی لانس نائیک نعمان خان شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے۔ لانس نائیک محمد نعمان خان شہید نے سوگواران میں والد اور اہلیہ چھوڑے۔
ملتان کے رہائشی نائیک محمد عمران فیصل شہید ہمیشہ دفاع وطن عزیز کیلئے اپنی جان نچھاور کرنے کیلئے تیار رہتے تھے۔ نائیک محمد عمران فیصل شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور دو بیٹیوں کو چھوڑا۔
ہمارے شہداء نے اپنے خون سے آبیاری کر کے وطن عزیز کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ نائیک محمد عمران فیصل اور لانس نائیک محمد نعمان خان شہید کی پہلی برسی پر پوری قوم ان کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہے۔
نائیک محمد عمران فیصل اور لانس نائیک محمد نعمان خان شہید، وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ بنے۔