لاہور تعلیمی بورڈ، پیپر کے دوران جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور تعلیمی بورڈ، پیپر کے دوران جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ویب ڈیسک: لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ  انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2025 کا امتحان جاری کردیا گیا۔

حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت نقل کی روک تھام کے لئے کنٹرولر امتحانات متحرک ، گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ  پرکنٹرولر سکواڈ نے چھاپہ مارا، 1 جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

 کمپیوٹر سائنس کے پرچے میں سیکنڈ ٹائم رولنمبر 250696 فرحان سجاد کی  جگہ جعلی امیدوار اظہر اشفاق ولد اشفاق خان امتحان دے رہا تھا، جعلی امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا تھا کہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ٹیمیں فعال ہیں،  انٹرمیڈیٹ امتحان زیرو ٹارلنس پالیسی کے تحت شفاف اور منصفانہ ماحول میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔

نقل کرنے والوں اور جعلی امیدواروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گئے۔ 


 

Watch Live Public News