ویب ڈیسک: پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت ۔ پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقعوں کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزیر آئی ٹی اور سعودی کمپنی' جی او ٹیلی کمیونیکیشن' کے درمیان اہم ملاقات۔
جی او ٹیلی کمیونیکیشن گروپ کا پاکستان میں ’’گو اے آئی حب‘‘ کے قیام کا اعلان ۔ گو اے آئی حب کا پاکستان میں باضابطہ افتتاح اکتوبر 2025 کوہوگا۔ ہب کا مقصد علم کی منتقلی، صلاحیت سازی اورمسا ئل کےمشترکہ ڈیجیٹل حل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
دونوں ممالک کا ڈیٹا سینٹرز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تکنیکی تربیت میں تعاون کرنے کا بھی اظہار ہے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان میں ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی جد وجہد میں مصروف عمل ہے۔