بھارت میں غیر معیاری کھانا کھانے سے آسٹریلوی کرکٹرز کی صحت بگڑ گئی

بھارت میں غیر معیاری کھانا کھانے سے آسٹریلوی کرکٹرز کی صحت بگڑ گئی
کیپشن: بھارت میں غیر معیاری کھانا کھانے سے آسٹریلوی کرکٹرز کی صحت بگڑ گئی

ویب ڈیسک: بھارت میں غیر معیاری کھانا کھانے سے آسٹریلوی کرکٹرز کی صحت بگڑ گئی۔

پیرا ایتھلیٹکس کے بعد کرکٹ میں بھی بھارت کے ناقص انتظامات بے نقاب ہوگئے، بھارتی دورے پر موجود آسٹریلیا اے ٹیم کے 4 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو ہسپتال لے جانا پڑا۔ وہ دو دن تک ہسپتال میں داخل رہے۔ اُن کے ساتھ ہی آسٹریلیا اے کے مزید تین کھلاڑیوں کی صحت بھی خراب ہوگئی تھی۔

اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور رہائش کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ہوٹل کے کھانے سے زہر آلود ہونے کی وجہ کو مسترد کر دیا۔ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ اگر کھانا خراب ہوتا تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی بیمار پڑ جاتے۔

واضح رہے کہ شریاس ایر کی قیادت میں بھارت اے نے اتوار کو کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میں آسٹریلیا اے کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

Watch Live Public News