جعفر ایکسپریس ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا نشانہ بن گئی

جعفر ایکسپریس ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا نشانہ بن گئی
کیپشن: شکارپور ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

ویب ڈیسک: شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے مجید بریگیڈ ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث ہے۔ بی ایل اے معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ بی ایل اے بلوچستان کے عوام کی سفری سہولیات کی بھی دشمن بن چکی ہے۔ بی ایل اے پہلے بھی جعفر ایکسپریس سمیت مختلف ریلوے تنصیبات کو نشانہ بنا چکی ہے۔ ریلوے ٹریک اور سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے بی ایل اے کی عوام دشمنی نمایاں ہوتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایل اے مجید بریگیڈ جیسی دہشت گرد تنظیمیں بلوچستان میں کام کرنے والے نہتے محنت کشوں کو بھی نشانہ بناتی ہیں۔ امریکہ بھی بی ایل اے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

Watch Live Public News