سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کردیا، اسحاق ڈار

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کردیا، اسحاق ڈار
کیپشن: سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کردیا، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے۔ 

مشتاق احمد رہا ہوکر اردن پہنچ گئے ہیں۔وہ اس وقت پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں۔سابق سینیٹر مشتاق احمد کی صحت بہتر ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے لکھا ہے کہ مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اب عمان میں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ پاکستان کے سفارت خانے کے پاس محفوظ ہیں۔ وہ صحت مند ہیں اور اُن کے حوصلے بلند ہیں۔ سفارت خانہ ان کی خواہش اور سہولت کے مطابق اُن کی پاکستان واپسی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

میں تمام دوست ممالک کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سلسلے میں سرگرم کردار ادا کیا اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی مدد کی۔

Watch Live Public News