ویب ڈیسک: سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو بیان جاری کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچے تھے، اسرائیل کے ایک صحرا کی بدنام زمانہ جیل میں 5 دن تک رہے، اس دوران ہمارے ہاتھ باندھے گئے، آنکھوں پر پٹیاں جبکہ پاؤں میں بیڑیاں ڈال دی گئیں۔
مشتاق احمد خان صاحب اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے۔
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) October 7, 2025
ان کا پیغام ہے کہ اڈیالہ سے لے کر اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی
(ایڈمن) pic.twitter.com/gJi6zXFUTZ
انہوں نے کہا کہ ہم پر کتے چھوڑے گئے، بندوقوں کے زور بدترین تشدد کیا گیا، جیل میں ہوا، دوائی اور پانی کی سہولت میسر نہیں تھی، اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے جیل کے اندر 3 روز سے بھوک ہڑتال بھی کی۔
مشتاق احمد نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور غزہ کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا ہے۔ وہ رہا ہو کر اردن پہنچ گئے ہیں اور اس وقت پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی صحت بہتر ہے۔