ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول جاری، پاکستان ویمنز ٹیم 17 ستمبر کو مہم شروع کرے گی 

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول جاری، پاکستان ویمنز ٹیم 17 ستمبر کو مہم شروع کرے گی 
کیپشن: ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول جاری، پاکستان ویمنز ٹیم 17 ستمبر کو مہم شروع کرے گی 

ویب ڈیسک: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشین گیمز کے مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنلز 20 ستمبر جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 22 ستمبر کو ہوگا۔

مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی۔

ایشین گیمز مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو سیڈڈ ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے، جو براہِ راست کوارٹر فائنل مرحلے سے مہم کا آغاز کریں گی۔

Watch Live Public News