برائلر مرغی کا گوشت 900 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

برائلر مرغی کا گوشت 900 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

ویب ڈیسک: پاکستان میں ماہ صیام میں مہنگائی کی شرح بلند رہی حکومت کی جانب سے ریلیف کے دعوے تو بہت کئے گئے مگر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، برائلر گوشت  کی قیمت کو بھی ’پر‘ لگ گئے ہیں، کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو فرخت ہورہا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق آئے روز بڑھتی مہنگائی نے عوام کو جینا محال کر دیا ہے، برائلر مرغی کا گوشت کھانے بھی مشکل ہوگیا، ملک کے مختلف شہروں میں مافیاز من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں، کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافےکے ساتھ  850 روپے ہوگئی۔ 

کوئٹہ کے گرو نواح میں برائلر مرغی کا گوشت 870 سے 900 روپے فی کلو میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف خریدنے کی سکت نہیں تھی، اب مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔ 

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور انتظامیہ مرغی کے گوشت کی قیمت کو کنٹرول کرے، دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے مرغی مہنگی آنے کی وجہ سے مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

Watch Live Public News