(ویب ڈیسک ) امریکی صدر نے ٹیرف کے معاملے پر بھارت سے مذاکرات سے انکار کردیا۔
امریکا کا بھارت کو ایک اور جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیرف کے معاملے پر بھارت سے مذاکرات سے انکار کردیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک روس سے تیل خریدنے کا معاملہ حل نہیں ہوتا بات چیت نہیں ہوگی۔معاملے کے حل تک امریکا اور بھارت کے تجارتی مذاکرات شروع نہیں ہونگے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعدبھارتی درآمدات پر مجموعی طور 50 فیصد ٹیرف ہوگیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کا کہن تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بھارت پر 25% اضافی ٹیرف عائد کردیا۔ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں کہاگیاہے کہ بھارت براہ راست یا بالواسطہ طور پر روسی فیڈریشن کا تیل درآمد کرتا ہے، امریکا میں درآمد شدہ بھارتی اشیا 25 فیصد اضافی ڈیوٹی کے تابع ہوں گی۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرنے میں ناکامی کے ساتھ ساتھ رعایتی روسی تیل سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے بھارتی اشیا پر محصولات میں تیزی سے اضافہ کرنے کی بات کہی۔