ویب ڈیسک: چینی فضائیہ کی جاپان کے قریب فضائی مشقوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فضائیہ نے اوکیناوا جزائر کے قریب دو الگ الگ واقعات میں جاپانی فوجی طیاروں کو اپنے ریڈار پر نشانہ بنایا، جبکہ چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
جاپان کے وزیراعظم سانی تاکاچی نے اس واقعے کو "خطرناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ریڈار کا نشانہ بنانا طیاروں کی پرواز کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور اس پر چین کے خلاف باضابطہ احتجاج بھی کیا گیا ہے۔
چینی بحریہ کے ترجمان نے جاپانی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی طیارے چین کے بحری بیڑے کی مشقوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کو بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے اور اپنی کارروائیوں پر قابو رکھنا چاہیے۔