رمضان المبارک میں روزےکادورانیہ کہاں کم اور کہاں زیادہ ہوگا؟

رمضان المبارک میں روزےکادورانیہ کہاں کم اور کہاں زیادہ ہوگا؟
کیپشن: رمضان المبارک میں روزےکادورانیہ کہاں کم اور کہاں زیادہ ہوگا؟

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیا کے مختلف خطوں میں روزے کے اوقات میں نمایاں فرق ہوگا۔ شمالی ممالک جیسے روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ اوسطاً 16 گھنٹے ہوگا، جب کہ بعض علاقوں میں یہ 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا، جہاں اوقات 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔

علمائے کرام کے مطابق جن علاقوں میں دن غیر معمولی طور پر طویل یا مختصر ہو، وہاں مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری کو متوقع ہے، تاہم چاند نظر آنے کی صورت میں رمضان المبارک 18 فروری سے بھی شروع ہو سکتا ہے۔

اس سال روزوں کا دورانیہ گزشتہ برس کے مقابلے میں کچھ کم ہوگا، جس سے روزہ داروں کے لیے عبادات کی ادائیگی نسبتاً آسان ہو جائے گی۔

Watch Live Public News