پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کی پک آرڈر میں تبدیلی کردی گئی

پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کی پک آرڈر میں تبدیلی کردی گئی

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 10 کے ڈرافٹ کی پک آرڈر میں تبدیلی کردی گئی۔

نئے پک آرڈر مطابق پلاٹینم کیٹیگری کی پہلی پک بدستور لاہور قلندرز کے پاس ہے، پلاٹینم کیٹیگری میں دوسری پک کراچی کنگز، تیسری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، چوتھی پشاور زلمی، پانچویں ملتان سلطانز اور آخری باری ملتان سلطانز کی ہوگی۔

پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ کی پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مل گئی ، پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز کو دوسری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری اور چوتھی پک کراچی کنگز کو دی گئی ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کراچی کی پہلی، پشاور کی دوسری پک ہوگی، ڈائمنڈ کیٹیگری میں ہی تیسری پک اسلام آباد یونائٹیڈ، چوتھے لاہور قلندرز اور پانچویں پک پشاور زلمی کی ہوگی۔

گولڈ کیٹیگریز کے پہلے دونوں راؤنڈ کی پہلی پک پشاور زلمی کو دی گئی ہے، سلور کیٹیگری میں تین راؤنڈز ہوں گے، پہلے راؤنڈ کی پہلی پک ملتان سلطانز، دوسرے راؤنڈ کی پہلی پک پشاور زلمی اور تیسرے راؤنڈ میں پہلی پک لاہور قلندرز کرے گی۔

ایمرجنگ کیٹیگری کے دو اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے چار راؤنڈز رکھے گئے ہیں۔

Watch Live Public News