پنجاب میں اب جعلی مقدمات دائر نہیں ہوں گے،ضلعی عدلیہ میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

پنجاب میں اب جعلی مقدمات دائر نہیں ہوں گے،ضلعی عدلیہ میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

(ویب ڈیسک)  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم  کے جعلی مقدمات کی روک تھام کے لیے منصوبہ پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ  نے ضلعی عدلیہ میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک لازم قرار دی گئی ہے۔درخواست گزار، مدعا علیہان اور فریقین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

ضمانتی بانڈ جمع کرانے والوں اور بیانات دینے والوں پر بھی بائیو میٹرک لاگو ہوگی۔ بائیو میٹرک تصدیق کا اطلاق 20 جنوری 2026 سے ہوگا۔اقدام کا مقصد نقالی کی روک تھام اور عدالتی شفافیت یقینی بنانا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔نوٹیفکیشن کی نقول  صوبہ بھر کے سیشن ججز سمیت دیگر کو بھجوائی گئیں۔

Watch Live Public News