صارفین کیلئے خوشخبری،عیدسےقبل سونامزیدسستا ہوگیا

صارفین کیلئے خوشخبری،عیدسےقبل سونامزیدسستا ہوگیا
کیپشن: صارفین کیلئے خوشخبری،سونامزیدسستا ہوگیا

ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کم ہوئی ہے،جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3086 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News