ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کر کے ان کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل و استقامت کی بھی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ آمد، خوشدامن کے انتقال پر تعزیت
— Media Talk (@mediatalk922) June 8, 2026
وزیراعظم نے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔@KulAalam @iamabidmalik pic.twitter.com/Z5Do9oxjv0
ملاقات میں اسپیکر سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔ شرکا نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کیں اور اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔