آئندہ ہفتے موسم کیسا رہیگا؟ روزے داروں کیلئے اچھی خبرآگئی

آئندہ ہفتے موسم کیسا رہیگا؟ روزے داروں کیلئے اچھی خبرآگئی

ویب ڈیسک: ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔

  محکمہ موسمیات ملک میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم انٹری دینے کو تیار ہے، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آئندہ ہفتے میں بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 9 مارچ سے ملک میں داخل ہوگا، 16مارچ تک بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی، محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ  اور مردان میں بارش متوقع ہے۔

 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع  ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

 بارشوں کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا ماہی گیر، سیاح اور مسافر محتاط رہیں اور کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

Watch Live Public News