پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا، آغاز 26 مارچ سے ہوگا

پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا، آغاز 26 مارچ سے ہوگا
کیپشن: پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا، آغاز 26 مارچ سے ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول ذرائع کے مطابق سامنے آگیا ہے۔ باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ایونٹ کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان میچ سے ہوگا، پہلے مرحلے میں ہر ٹیم 7 میچز کھیلے گی۔

پلے آف مرحلے کے مطابق:

 پہلا کوالیفائر: 28 اپریل، راولپنڈی
 پہلا ایلی منیٹر: 29 اپریل، لاہور
 دوسرا ایلی منیٹر: 1 مئی، لاہور
 فائنل: 3 مئی، لاہور

دوسرے مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:

 گروپ اے: لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، حیدرآباد کنگز مین
 گروپ بی: اسلام آباد یونائیٹڈ، راولپنڈی، پشاور زلمی، ملتان سلطانز

دوسرے مرحلے میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی، جس کے بعد پلے آف کے لیے مجموعی میچز 10 ہوں گے۔

Watch Live Public News