جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اور رضوان کی واپسی ناممکن ہوگئی

جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اور رضوان کی واپسی ناممکن ہوگئی
کیپشن: جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اور رضوان کی واپسی ناممکن ہوگئی

ویب ڈیسک: ایشیا کپ میں ناکامی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے مضبوط اور مستحکم کمبی نیشن کے خواہاں ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی 20 ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا امکان نا ہونے کے برابر ہے، کیونکہ پاکستان ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا جن کی قیادت کے حوالے سے بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔

کپتان نے ایشیا کپ کے 7 میچوں میں صرف 72 رنز بنائے تھے، ان کی اس کارکردگی پر اُن کو تنقید کا سامنا ہے۔ البتہ بورڈ اور ٹیم کے کوچ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کپتانی کی تبدیلی کیلئے تیار نہیں ہیں۔

Watch Live Public News