بچوں کی نازیباتصاویر دیکھنے پر جاپانی فٹبال عہدیدار کو عدالت نے سزا سنادی

بچوں کی نازیباتصاویر دیکھنے پر جاپانی فٹبال عہدیدار کو عدالت نے سزا سنادی
کیپشن: بچوں کی نازیباتصاویر دیکھنے پر جاپانی فٹبال عہدیدار کو عدالت نے سزا سنادی

ویب ڈیسک: جاپان میں ایک سینئر فٹبال عہدیدار کو دورانِ پرواز بچوں کے استحصال سے متعلق نازیبا ویڈیوز دیکھنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنا دی۔ یہ واقعہ جاپانی فٹبال انتظامیہ کے لیے ایک بڑے اسکینڈل کی صورت اختیار کر گیا ہے جس نے کھیلوں کے شعبے میں اخلاقی معیارات پر بحث چھیڑ دی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ عہدیدار کو ایک بین الاقوامی پرواز کے دوران چائلڈ ابیوز ( بچوں کے استحصال) سے متعلق ویڈیوز دیکھتے ہوئے عملے نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ واقعے کی اطلاع فوراً ایئر لائن حکام کو دی گئی جنہوں نے لینڈنگ کے بعد مقامی پولیس کو مطلع کیا۔ تفتیش کے دوران عہدیدار کے ذاتی آلات سے بھی نازیبا مواد برآمد ہوا۔

عدالت نے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ حکام کے مطابق اس مقدمے نے جاپانی اسپورٹس فیڈریشنز میں نگرانی اور اخلاقی ضوابط پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

جاپان فٹبال ایسوسی ایشن (JFA) نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عہدیدار کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کھیلوں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں اور مستقبل میں اس نوعیت کی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

سماجی تنظیموں نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر مزید سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ جاپانی عوام کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے جرائم کے مرتکب افراد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔

Watch Live Public News