سمگلنگ میں ملوث مافیا کی دیدہ دلیری، ٹک ٹاک پر بغیر کسی خوف کے لوگوں کو سمگلر بننے کی آفرز

سمگلنگ میں ملوث مافیا کی دیدہ دلیری، ٹک ٹاک پر بغیر کسی خوف کے لوگوں کو سمگلر بننے کی آفرز

(ویب ڈیسک ) گل محمد اچکزئی ٹرانسپورٹ کمپنی  کے مالک کی جانب سے اداروں کو کھلا چیلنج  دیا جا رہا ہے۔

ٹک ٹک پر بغیر کس ڈر خوف کے لوگوں کو سمگلر بننے کی آفرز،گل محمد اچکزئی ٹرانسپورٹ کمپنی  کے مالک کی جانب سے اداروں کو کھلا چیلنج دیا جا رہا ہے۔

گل محمد اچکزئی ٹرانسپورٹ کمپنی  کے مالک کی سگریٹ سمگلنگ کے حوالے سے ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے۔مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنی کا دفتر بلیلی کسٹم چیک پوسٹ کوئٹہ  سے پانچ منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔

سگریٹ، چھالیہ کی سمگلنگ  کوئٹہ سے کراچی، لاہور اور راولپنڈی دھڑلے سے جاری  ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف   سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن  کے متعدد بار احکامات دے چکے ہیں۔ ٹک ٹاک پر سگریٹ سمگلنگ کی ویڈیوز پوسٹ کر کے سمگلنگ میں ملوث مافیا ایف بی آر اور کسٹم کو کھلا چیلنج کر رہی ہے۔ 

کسٹم چیک پوسٹ سے چند منٹ دور ٹرانسپورٹ کمپنی سے سگریٹ سمگلنگ انکشاف نے متعلقہ حکام کی کارکردگی بے نقاب کر دیا۔

Watch Live Public News